معروف بھارتی گلوکار کا مسلمان ہونے کے حوالے سے بڑا بیان

image

 بھارت کے معروف گلوکار لکی علی نے کہا ہے کہ اگر آج کے دور میں دین پرعمل کرو تو دوست چھوڑ دیتے ہیں اور دُنیا آپ پر دہشت گرد کا لیبل لگا دیتی ہے۔

ماضی میں بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ گانے دینے والے گلوکار لکی علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ جاری کی جس نے گلوکار کے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

لکی علی نے اپنے ایکس پوسٹ میں کہا کہ آج کے دور میں مسلمان ہونا ایک تنہا چیز ہے کیونکہ آپ کے دین کی طرف رجحان کی وجہ سے ہر کوئی آپ کو اکیلا چھوڑ دیتا ہے۔ گلوکار نے کہا کہ اگر موجودہ دور میں آپ سنت نبویﷺ پر عمل کرتے ہیں تو آپ کے اپنے دوست ہی آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے اور پوری دُنیا آپ کو دہشت گرد کہہ کر پکارے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے لکی علی کے مداحوں نے اُنہیں حوصلہ دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ اکیلے نہیں بلکہ سب اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ لکی علی کا اصل نام مقصود محمود علی ہے، وہ مرحوم بھارتی اداکار محمود علی کے صاحبزادے ہیں، لکی علی نے اپنی خوبصورتی گائیکی کے ذریعے کئی بالی ووڈ فلموں کو سُپر ہٹ کروایا ہے۔

لکی علی کے مقبول گانوں میں ہریتھک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ‘کہو نا پیار ہے’ کا گانا ‘نہ تم جانو نہ ہم’ بھی شامل ہے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.