اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے

image

اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار مجاہد رانا انتقال کر گئے۔

مجاہد رانا جگر اور مہروں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

60 سالہ مجاہد رانا میو اسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں زیر علاج تھے، جہاں وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کا نماز جنازہ داتا دربار میں ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مجاہد رانا نے ہزاروں اسٹیج ڈراموں اور لاتعداد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.