’کالکی 2898 اے ڈی‘ کی باکس آفس پر دھوم، ’جوان‘ کا ریکارڈ خطرے میں

image

تیلگو اداکار پربھاس کی فلم ’کالکی 2898 اے ڈی‘ باکس آفس پر اپنی ریلیز کے بعد تاریخی منافع کما رہی ہے۔

کالکی 2898 نے اپنی ریلیز کے تین ہفتوں میں ہی 600 کروڑ انڈین روپے کا کاروبار کر لیا ہے۔

شوبز ویب سائٹ ’کوئی مُوئی‘ کے مطابق پچھلے 20 دنوں میں کالکی 2898 اے ڈی نے انڈیا بھر سے 595 کروڑ انڈین روپے کمائے۔

اس فلم نے ’اینیمل‘، ’پٹھان‘، ’غدر2‘ اور ’باہو بلی‘ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

کالکی 2898 اے ڈی نے بدھ کے روز اپنے 21ویں تھیٹریکل ڈے میں اب تک 6.5 سے 7 کروڑ روپے تک کما لیے ہیں جس کے بعد یہ فلم تین ہفتوں کے اندر ہی 600 کروڑ کمانے والی فلموں کے کلب میں داخل ہوگئی ہے۔

اگر اس فلم کی باکس آفس پر رفتار ایسی ہی رہی تو جلد شاہ رخ خان کی آل ٹائم بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کا ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے گا۔

جوان نے باکس آفس پر تاریخی کامیابی سمیٹتے ہوئے 640.42 کروڑ روپے کمائے تھے۔

اگر اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی انڈین فلموں کو دیکھا جائے تو ان میں باہو بلی ٹو دی کنکلوژن 1031 کروڑ روپے کما کر پہلے نمبر پر ہے۔

اسی طرح کے جی ایف چیپٹر ٹو نے باکس آفس پر 856 کروڑ روپے کمائے جبکہ آر آر آر نے 772 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

خیال رہے کہ کالکی 2898 اے ڈی 27 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

یہ تیلگو زبان کی سائنس فکشن نوعیت کی فلم ہے جس کی کاسٹ میں پربھاس، دپیکا پاڈوکون، امیتابھ بچن اور ڈیشا پٹانی شامل ہیں۔

اس فلم کی ہدایت کاری ناگ اَشوِن نے کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.