ایشوریہ رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی کی خبریں، سوشل میڈیا پوسٹ پر نئی بحث

image

ابھیشیک بچن کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے ایشوریہ رائے اور ان کے درمیان پہلے سے پھیلی ہوئی علیحدگی کی خبروں کو مزید ہوا دی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک خبر کے مطابق اس معاملے کا آغاز تب ہوا جب ابھیشیک بچن نے مصنفہ حنا کھنڈل وال کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی محبت اور طلاق کی پیچیدہ حقیقت کے بارے میں ایک پوسٹ کو لائیک کیا۔

یقیناًً پوسٹ کو لائیک کرنا ابھیشیک بچن کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ 17 برس پرانے رشتے کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان تو نہیں لیکن اس کی وجہ سے اس معاملے میں نئی ​​دلچسپی ضرور پیدا ہوئی ہے کہ دونوں کے درمیان آپس کے معاملات کہاں کھڑے ہیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں ایشوریہ رائے بچن الگ تھلگ دکھائی دیں جس سے ان کے مبینہ طور پر جلسہ (بچن خاندان کی رہائش گاہ) چھوڑ جانے کی خبروں کو بھی تقویت ملی۔ آئیے ایک نگاہ ڈالتے ہیں ان چند خبروں پر جو جوڑے کے درمیان معاملات ٹھیک نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ایشوریہ رائے نے چند روز قبل اختتام پذیر ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

دوسری جانب ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن، بہن سویتا بچن نندا، بہنوئی نکھل نندا اور اپنی بھانجیوں کے ہمراہ اس شادی کی تقریب میں شرکت کرتے دکھائی دیے۔

    View this post on Instagram           A post shared by HT City (@htcity)

اُدھر امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر کمال آر خان کے نئے آنے والے پروجیکٹ کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

وہ سوشل میڈیا پر گاہے گاہے اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے تو کہیں اپنے خاندان کے ساتھ گزارے گئے لمحات کو پوسٹ کرتے دیکھے جاتے ہیں۔

دوسری طرف امیتابھ بچن نے ایشوریہ رائے کی شاندار فلم ’پولوین سیلون‘ کی کامیابی پر بہو کے لیے کسی قسم کی پوسٹ یا نیک تمناؤں کا اظہار بھی نہیں کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی علیحدگی کی خبروں پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ان کا ایک ساتھ میں نہ رہنا ہے۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن ممبئی میں پانچ گھروں کے مالک ہیں جن میں جلسہ، پرتکشا، جانک، وسطہ اور امو شامل ہیں۔

جلسہ ہمیشہ سے بچن خاندان کی مرکزی رہائش گاہ رہا ہے جہاں سارا خاندان مل جل کر ایک مشترکہ فیملی کے طور پر رہتا ہے۔ خبروں کے مطابق ایشوریہ رائے نے یہ رہائش گاہ چھوڑ دی ہے، تاہم اس کے بعد یہ کہا جاتا ہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے اب ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بلکہ ’ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔‘

اس کے علاہ اداکارہ ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی اب ابھیشیک بچن کے بجائے صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ ایشوریہ ان اداکارؤں میں شمار ہوتی ہیں جنہوں نے انڈیا کی جانب سے سب سے پہلے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔

ایشوریہ اپنی بیٹی آردیا بچن کے ہمراہ کانز فلم فیسٹیول میں نظر آئیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)اس سے قبل اداکارہ کو عموماً فلم فیسٹیول میں اپنے شوہر کے ساتھ دیکھا جاتا تھا، تاہم اس مرتبہ ایشوریہ اپنی بیٹی آردیا بچن کے ہمراہ فیسٹیول میں نظر آئیں۔ دوسری جانب خوشی کے مختلف مواقعوں پر بھی ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ کی فریم سے غیر حاضر پائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 1994 میں ’مس ورلڈ‘ بننے والی 50 سالہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

گذشتہ کچھ عرصے سے بالی وڈ کے اس معروف جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِگردش ہیں، تاہم تاحال دونوں کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.