معروف پاکستانی گلوکار کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا

image

معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ائیرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راحت فتح کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا۔

راحت فتح علی خان اور ان کے سابق پروموٹر سلمان نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائرکر رکھے ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.