انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
اسکاٹ لینڈ کے چارلی کیزل نے ون ڈے ڈیبیو میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اسکاٹش کھلاڑی نے اومان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 21 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا کے پاس یہ ریکارڈ تھا، جنہوں نے نے 2016 میں بنگلادیش کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ اور اب 8 سال بعد 2024 میں چارلی کیزل نے یہ ریکاڑ توڑا ہے۔
چارلی نے کیریئر کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں لینے کا منفرد کارنامہ بھی انجام دیا۔ وہ کیریئر کی پہلی دو گیندوں پر وکٹ لینے والے پہلے بولر ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پہلے اوور میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں حاصل کیں۔