انضمام الحق پر تنقید ۔۔ باسط علی نے محمد شامی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

image

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے بھارتی بولر محمد شامی کو انضمام الحق کے خلاف بولنے پر کھری کھوٹی سنا دی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر باسط علی نے سابق کپتان انضمام الحق کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، محمد شامی کو اپنے الفاظ کا انتخاب اچھی طرح کرنا چاہیے تھا۔

دراصل انضمام الحق نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کی ریورس سوئنگ پر سوالات اٹھائے تھے، جس کے بعد محمد شامی نے انہیں ’کارٹون گری‘ قرار دیا تھا۔

جس پر باسط علی نے کہا کہ، جب شامی انضی بھائی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو انہیں کارٹون کہتے ہیں یہ درست نہیں ہے، ان کا الفاظ کا انتخاب اچھا نہیں، ہم آپ کی بولنگ کی تعریف کرتے ہیں آپ کو سینئر کا احترام کرنا چاہیے۔

باسط علی نے کہا کہ اگر آپ سینئر کی عزت نہیں کریں گے تو کرکٹ آپ کو رلا دے گی۔ براہ کرم ایسا نہ کریں میری آپ سے درخواست ہے۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ، آپ سے جب بھی سوال کیا جائے آپ بے ہودہ جواب ہی دیتے ہیں، میں صحیح لفظ استعمال کررہا ہوں، آپ کے بزرگوں نے شاید آپ کو یہ کبھی نہیں سکھایا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.