جمائمہ نے بیٹے قاسم اور عمران خان میں موازنے کی ویڈیو شیئر کردی

image

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈاسمتھ نے بیٹے قاسم خان کی ویڈیو کے ساتھ سابق شوہر کی ویڈیو کا کولاج شیئر کیا ہے۔

لندن سے تعلق رکھنے والی اسکرین رائٹر و صحافی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹے قاسم کی گزشتہ روز تصویر شیئر کرنے کے بعد اب ویڈیو شیئر کی ہے۔

قاسم خان کی اس ویڈیو میں اُنہیں ہوبہو والد کی طرح بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

ویڈیو میں سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و کھلاڑی عمران خان اور اُن کے چھوٹے بیٹے قاسم خان کو بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اُن کے دونوں بیٹے سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

ان ویڈیوز کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں نے سیاست کے بجائے والد کی ظرح کرکٹ میں قدم جمانے اور نام کمانے کی ٹھان لی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.