سرفراز احمد نے بھی ہاتھ جوڑ لیئے۔۔ سابق کپتان نے کے الیکٹرک سے کیا گزرش کردی؟

image

ملک میں ہوتی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ اور بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کے چلتے عوام کا جینا حرام ہوگیا ہے، پہلے پہل تو صرف غریب طبقہ اس سے متاثر ہوتا تھا لیکن اب تو امیر سے امیر بندہ بھی بجلی کا ماہانہ بل دیکھ کر چکرا جاتا ہے۔

ایسے میں ہماری قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی غصے سے جھلجھلا اُٹھے۔

سرفراز احمد نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر آخر کے الیکٹرک سے ہاتھ جوڑے انداز میں درخواست کردی۔

گزشتہ روز سابق کپتان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کے الیکٹرک سے اپیل کی کہ، "کے الیکٹرک والوں لائٹ آن کردو بھائی۔"

سرفراز احمد کی اس درخواست کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.