کیا آپ جانتے ہیں جہاز کی کھڑکیاں گول کیوں ہوتی ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

کیا کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ گھروں کی کھڑکیاں تو چوکور ہوتی ہیں یہاں تک کہ گاڑیوں پر بھی چوکور ڈیزائن کے شیشے نصب ہوتے ہیں لیکن جہاز میں گول کھڑکیوں ہوتی ہیں. آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں

دراصل 1950 کی دہائی میں میں جہاز کی کھڑکیاں بھی چوکور ہوتی تھیں. یہ وہ وقت تھا جب آج کے مقابلے میں جہاز نسبتاً کم بلندی پر اور کم رفتار سے سفر کرتے تھے.

پھر جہاز زیادہ اونچائی پر سفر کرنے لگے اور چوکور کھڑکیاں کیبن کے اندر دباؤ برقرار رکھنے میں ناکام ثابت ہونے لگیں جس کی وجہ سے 1953 اور 1954 میں جہازوں کے 3 حادثات ہوئے جس کی وجہ شدید دباؤ کے باعث کھڑکیاں ٹوٹ جانا تھا۔

ان واقعات کے بعد جہاز کی کھڑکیوں کا ڈیزائن تبدیل کر کے گول کردیا گیا. یہ کھڑکیاں دباؤ کو متوازن انداز سے منتشر کرتی ہیں جس سے ہوا کے دباؤ سے آنے والی تبدیلیوں سے ان کے ٹوٹنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ جہاز کے اندر کی کھڑکیوں کو ہوا کے دباؤ سے بچانے کی خاطر ان کے نچلے حصے میں ایک ننھا سوراخ بھی رکھا جاتا ہے جنھیں bleed holes کہتے ہیں. یہ سوراخ کیبن اور باہری ہوا میں موجود دباؤ کے فرق کے باوجود بھی جہازز کا توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.