موبائل بھیگ کر خراب بھی ہوسکتا ہے.. جانیں موبائل فون کو بارش کے پانی سے بچانے کے کار آمد طریقے

image

آج کل ملک بھر میں بارشوں کا موسم عروج پر ہے. ایسے میں گھر سے باہر نکلتے ہوئے یا دفتر سے واپسی پر اچانک بارش شروع ہوجاتی ہے جس سے جیب میں پڑا موبائل بھیگ کر خراب ہوجاتا ہے. آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اس مسئلے سے بچنے کی چند ترکیب بتائیں گے.

اگر اچانک بارش شروع ہوجائے تو چند پلاسٹک کی تھیلیوں کا انتظام کریں اور اپنے قیمتی موبائل کو اس میں ایک کے بعد ایک تھیلی کے اندر اچھی طرح لپیٹ لیں. محفوظ جگہ پہنچنے تک موبائل کو بار بار چیک نہ کریں ورنہ تھیلی پر موجود پانی موبائل میں چلا جائے گا.

بارش کے موسم میں واٹر پروف پاؤچ خرید لیے جائیں تو بہتر ہے تاکہ یہ ہمیشہ بارش کے وقت فون کی حفاظت کرسکیں.

موبائل پروٹیکٹ بھی لازمی لگوا لیں تاکہ پانی کی چند چھینٹیں پڑ بھی جائیں تو فون فوری متاثر نہ ہو.

موبائل فون کو ہمیشہ خشک ہاتھ سے استعمال کریں.

اگر فون میں بارش کا پانی چلا جائے تو اسے ہلکے ہاتھوں سے کپڑے سے صاف کریں اور پنکھا چلا کر خشک کرلیں. گیلے فون کو چارج ہر گز نہ کریں ورنہ یہ جل بھی سکتا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.