منیبہ مزاری کا کین ڈول سے کیا رشتہ ہے؟

image

معروف سماجی کارکن، آرٹسٹ، موٹیویشنل اسپیکر منیبہ مزاری عدنان ظفر عرف پاکستانی کین ڈول کی کزن نکل آئیں۔

منیبہ مزاری نے دو روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی حالیہ اور بچپن کی تصویر کا کولاج شیئر کیا تھا۔ اس پوسٹ کے طویل کیپشن میں منیبہ مزاری نے زندگی، جدو جہد اور آگے بڑھنے سے متعلق بات کی ہے۔

 اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کین ڈول نے منیبہ مزاری کو اپنی ’پریوں جیسی کزن‘ قرار دیا ہے۔

 

 

 منیبہ مزاری نے بھی کین ڈول کو جواب دیتے ہوئے جواب میں لکھا ہے کہ ’میرے خوبصورت کزن، دعا ہے کہ آپ اسی طرح مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں، آپ کے لیے اور آنٹی کے لیے پیار۔‘

سوشل میڈیا پر منیبہ اور کین ڈول کی اس چِٹ چیٹ پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کے تبصروں کے مطابق اس گفتگو سے ان شخصیات کے مداحوں کو معلوم ہوا ہے کہ کین اور منیبہ آپس میں کزنز ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.