یا اللّٰہ اگر میں غلط ہوں تو ۔۔ کیا ثانیہ مرزا حوصلہ ہارنے لگی ہیں؟ نئی پوسٹ وائرل

image

ثانیہ مرزا ایسی خاتون ہیں جو کہ ہمت و حوصلے کی ایک اعلیٰ مثال ہیں، وہ نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان بھر میں بھی پسند کی جاتی ہیں۔

لیکن ان دنوں سابقہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی حالیہ پوسٹ دیکھ کر مداحوں کو ایسا لگنے لگا کہ وہ اپنی ہمت ہارنے لگی ہیں۔

دراصل انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ایک خوبصورت دعا ہے۔

تصویر میں لکھا ہے کہ، "یا اللہ، اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست راستہ دکھا، اگر میں گمراہ ہوں تو مجھے راہ راست پر لے آ، اگر میں ہمت و حوصلہ ہار رہی ہوں تو میری رہنمائی فرما اور مجھے آگے بڑھنے کی ہمت عطا کر۔"

ثانیہ مرزا کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب ان کے چاہنے والے ان کے حق میں دعائیں کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک ان دنوں اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کے سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں جہاں سے انکی اپنی اہلیہ کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.