عمران عباس نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

image

پاکستانی خوبرو، نوجوان اداکار، گلوکار، ماڈل و ٹی وی میزبان عمران عباس نے شادی نہ کرنے کی وجہ پر روشنی ڈال دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے انسٹا اسٹوری شیئر کی اور بتا دیا کہ وہ اب تک سنگل کیوں ہیں؟

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اب تک شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ پیش کی ہے۔

عمران عباس نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجھے سنگل رہنا پسند ہے۔

9 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار نے اس کے ساتھ سنگل رہنے کی دلچسپ وجہ بھی بتائی اور لکھا کہ میں سنگل اس لیے ہوں کیونکہ مجھے اپنا آپ بہت پسند ہے، میں اس لیے سنگل ہوں تاکہ جب بھی مجھے اپنے آپ کی ضرورت محسوس ہو تو میں اپنے لیے ہمیشہ موجود رہوں۔

41 سالہ عمران عباس متعدد بار اپنی خوبصورت شخصیت اور منفرد چہرے کے خدو خال کے سبب مردوں کے مقابلۂ حسن میں پہلا نمبر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

عمران عباس جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد بلاک بسٹر ڈرامہ سیریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جن میں ’خدا اور محبت‘، ’محبت تم سے نفرت ہے‘ اور ’احرامِ جنوں‘ سرِ فہرست ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.