پاکستان کی پہلی فارمولا ون کار بنانے والے طلبہ نے برطانوی ایوارڈ جیت لیا.. کار کو بنانے میں کتنی لاگت آئی؟

image

فارمولا ون کار ریس ایک مہنگا کھیل ہے جو پاکستان میں نہیں کھیلا جاتا البتہ نسٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ذہین پاکستانی طلبہ نے ملک کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار تیار کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

فارمولا ون کار کی تیاری میں 80 لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے. جبکہ اس کار کو بنانے کے لئے 52 طلبہ پر مشتمل طلبہ کام کررہے تھے. اس گروپ کے ایک رکن مونس علی کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کو بنانے میں اعلیٰ کوالٹی کی کاربن فائبر اور گلاس فائبر کا استعمال کیا گیا ہے اس کے علاوہ یہ کار ایندھن کے ساتھ ایکسلریشن سے چارج ہوگی جس سے ماحول کا بھی تحفظ ہوگا۔ واضح رہے کہ فارمولا ون کار کی قیمت عام گاڑیوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتی ہے.

فارمولا ون کار بنانے والے طلبہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ یونیورسٹی) کے سٹوڈنٹس ہیں.. انھوں نے صرف 6 ماہ کی مدت میں نہ صرف پاکستان کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار تیار کرلی بلکہ اپنی برطانیہ میں ہونے والے مقابلے میں ایوارڈ بھی جیت لیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.