معروف اداکارہ نے جَلد شادی کرنے کی وجہ بتادی

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا چوہدری نے کریئر کے آغاز ہی میں شادی کے فیصلے سے متعلق بات کی ہے۔ اداکارہ حنا چوہدری نے حال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر انٹرویو دیا ہے۔

حنا چوہدری نے کریئر کے آغاز میں آنے والی مشکلات، بعد ازاں پروجیکٹس ملنے، مشہور ہونے کے فوراً بعد شادی کرنے کے فیصلے پر بات کی ہے۔

اداکارہ حنا چوہدری نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میری اور علی کی ملاقات یونیورسٹی میں ہوئی تھی، علی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا حصہ تھے، میں اپنے شوہر کو یونیورسٹی کے دور میں سر کہہ کر پکارتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو میرے اپنے شوہر (اُس وقت کے منگیتر) کے ساتھ اچھے تعلقات اور دوستی تھی، ہماری منگنی بھی ہو چکی تھی، کیریئر کے آغاز میں ہی لوگوں کے طعنوں سے بچنے کے لیے شادی کرلی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے میرے منگیتر کو کہنا شروع کردیا تھا کہ میں شوبز میں جا کر بدل جاؤں گی اور شادی سے متعلق سوچنے کے بجائے کریئر کو ترجیح دوں گی۔

حنا چوہدری نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میرے اور شوہر کے خاندان کے درمیان پہلے ہی سے تعلقات اور جان پہچان تھی، اسی لیے شادی میں کوئی رکاوٹ کا مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا۔

حنا چوہدری نے بتایا کہ شادی کے بعد میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے لاہور سے کراچی آ گئی تھی، یہاں پروجیکٹس ملنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، مگر پھر ایک پروجیکٹ میں کاسٹنگ کے بعد یکے بعد دیگرے کرداروں کی آفرز ہونے لگیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میں نے حمل کے آٹھویں ماہ تک اپنا کام جاری رکھا تھا، حمل کے دوران بھی مجھے کرداروں کی آفرز کی جا رہی تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے خوف تھا کہ شادی کے بعد میرا کیریئر ختم ہوجائے گا اور شادی شدہ ہونے کی وجہ سے مجھے کوئی کاسٹ بھی نہیں کرے گا، کیوں کہ پاکستان میں غیر شادی شدہ لڑکیوں کو زیادہ مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، مگر میرے ساتھ ایسا نہیں ہوا، بیٹی کے پیدائش کے بعد انڈسٹری میں مزید کام ملنے لگا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.