الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

image

الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہری مشکورحسین کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیش، صدر اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کوختم کرنے کے لیے الیکشن ایکٹ میں 4 ترامیم کی گئیں۔

درخواست کے مطابق ترمیمی ایکٹ بحث کیے بغیر اور متعلقہ کمیٹی کی منظوری کے بغیر پاس کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2024 کے سیکشنر 1،2،3،4 کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست کےحتمی فیصلے تک ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد روکا جائے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts