ہمارے لیئے سلور بھی گولڈ ہے، اور ۔۔ نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر کیا کہا؟

image

گزشتہ شب پاکستانی جیولین اسٹار ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پورے پاکستان کا نام روشن کردیا۔

ارشد نے صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ انہوں نے جیولین کا 118 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو کہ پاکستانیوں کے لیئے باعث فخر بات ہے۔

ایک طرف جہاں دنیا بھر سے ارشد کو مبارک باد مل رہی ہے وہیں دوسری طرف ان کے بھارتی حریف اور دفاعی چیمپیئن نیرج چوپڑا کی والدہ نے بھی ان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

نیرج کی والدہ سروج دیوی نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ، "ہم نیرج کے سلور میڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں کیونکہ ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے۔"

ساتھ ہی ارشد ندیم کے گولڈ میڈل جیتنے پر انہوں نے کہا کہ، "وہ بھی میرا بیٹا ہے، یہاں تک پہنچنے کیلیئے سب محنت کرتے ہیں۔"

نیرج چوپڑا کے تھرو ضائع ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ، "یہ سب تو کھیل کا حصّہ ہے، ہم نیرج کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور اس بار بھی نیرج کے گھر واپس آنے پر جشن ہوگا اور میں اس کا پسندیدہ کھانا بناؤں گی۔"

اس موقع پر نیرج چوپڑا کے والد ستیش کمار نے کہا کہ، ہر کھلاڑی کی کامیابی کا دن ہوتا ہے، یہ دن ارشد ندیم کے لیے اچھا تھا اس لیے وہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.