شاہین آفریدی مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی لانچ کرنے والے پہلے ایشیائی مسلمان بن گئے۔۔ دیکھیں تصویریں

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے دنیا کی سب سے بڑے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی لانچ کرکے تاریخ رقم کردی۔

شاہین شاہ آفریدی نے کٹ کی لانچنگ کے لیے برطانیہ میں موجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور ہوم اسٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کیا جہاں اولڈ ٹریفورڈ کی انتظامیہ نے انہیں آفیشل کٹ لانچ کرنے کے لیے خاص طور پر دعوت دی تھی. جس کے بعد شاہین آفریدی یہ اعزاز پانے والے پہلے مسلمان، ایشیائی اور پاکستانی بن گئے ہیں.

تقریب کی ویڈیو اور تصاویر میں آفریدی کو تاریخی اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے. مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں شاہین آفریدی کے ساتھ مزید شراکت داری کی توقع رکھتے ہیں۔

شاہین آفریدی کی جانب مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی کی رونمائی کے عمل کو کرکٹ اور فٹ بال کے درمیان ایک پل کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.