کہیں سونے کا تاج تو کہیں کروڑوں کا انعام.. قومی ہیرو ارشد ندیم پر نوٹوں کی برسات! کون کیا دے رہا ہے؟

image

گزشتہ روز پاکستان کے لئے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو جیولن تھرو کی میڈل سرمنی میں سونے کا تمغہ پہنا دیا گیا. شدت جذبات سے ارشد ندیم زارو قطار رو پڑے.

البتہ اس جیت نے ارشد ندیم کی زندگی حقیقی طور پر تبدیل کردی ہے اور کئی اداروں نے ان کے لئے قیمتی انعامات کا اعلان کیا ہے. ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے پاکستان کے ارشد ندیم کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے دیے جائیں گے.

سندھ حکومت کا انعام کا اعلان

سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 10 کروڑ روپے انعام کا دینے کا اعلان کر دیا. اس کے علاوہ مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم اسپورٹس سٹی بنانے کا وعدہ بھی کیا ہے.

گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر خان کا انعام کا اعلان

گورنرپنجاب نے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بیس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا جبکہ وطن واپسی پر ارشد ندیم کو گورنر ہاؤس بھی مدعو کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی ارشد ندیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ گلوکار علی ظفر بھی ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے رقم بطورِ انعام دینے کا اعلان کر کے ہیں.

میئرسکھر کا ارشد ندیم کو سونے کا تاج دینے کا اعلان

جبکہ مئیر سکھر نے بھی ملک کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ کے لئے سونے کے تاج کا اعلان کیا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.