حکومت کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

image

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینےکا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ غریب گھرانوں کو 2 کلو واٹ تک مفت سولر سسٹم دیے جائیں گے جس میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسسز میں کمی ہوگی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں لیکن ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں، منصوبے کیلئے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts