بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان برقرار رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے جاری اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش یونیورسٹی روڈ پر 4.2 ملی میٹرریکارڈ ہوئی، صدر میں 4، کورنگی میں 2.4، ناظم آباد میں 2.2، اولڈ ائیرپورٹ 2، گلشن حدید، کیماڑی، پی ایف بیس مسرور میں 1.5 جبکہ جناح ٹرمینل، شاہراہ فیصل اور قائد آباد میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.5 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق پیر اور منگل شہر میں ہلکی بارش کا امکان برقرار رہے گا، اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل اور زیادہ سے درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

نئے مون سون سسٹم کے تحت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts