وزیراعظم کا 10 لاکھ نوجوانوں کو اسمارٹ فونز دینے کا اعلان

image

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے 10 لاکھ طلبا و طالبات کو میرٹ پر اسمارٹ فونز دینے کا اعلان کردیا۔

عالمی یوم نوجوانان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ نوجوان نسل ہی ہمارے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، خواہش ہے وزیراعظم نہیں خادم بن کر آپ کی خدمت کروں۔

انہوں نے کہاکہ ہم تمام وسائل ختم کرکے وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کریں گے، آج کے جدید دور میں اے آئی تعلیم کا جدید ترین ہتھیار ہے، اسی طرح آئی ٹی کی تعلیم ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ میرا ایمان ہے کہ نوجوان نسل ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، ہم نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدیر بدلنی ہے، ایک ہزار گریجویٹس کو زراعت کی جدید تعلیم کے لیے چین بھیجا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہمارا آئی ٹی کے میدان میں ہواوے کمپنی سے معاہدہ ہوگیا ہے، وہ سالانہ 2 لاکھ بچوں کو تربیت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران نیزہ بازی کے قومی ہیرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا، تو اس موقع پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ہم ملک میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ فروغ دیں گے اور بلندیوں پر لانے کے لیے کام کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.