فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

image

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے۔ فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضِح بیان دے چکے ہیں، 7 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی.

انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.