نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی کے بعد ہاردک پانڈیا گلوکارہ جیسمین والیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں؟

image

اہلیہ نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد انڈین کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ اُن کے حالیہ دورہ یونان کی تصاویر نے برطانوی گلوکارہ جیسمین والیا کے ساتھ ڈیٹ کرنے کی افواہوں کو جنم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگ یہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ ہاردک پانڈیا اور جیسمین والیا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ شیئر کی گئی تصویروں کا بیک گراؤنڈ ایک جیسا ہے، اور یہ کہ دونوں یونان میں اکٹھے سیر کر رہے تھے۔

ان افواہوں کی نہ تو ہاردک پانڈیا اور نہ ہی جیسمین والیا کی جانب سے کوئی تصدیق کی گئی ہے، تاہم کرکٹر کے مداح اُن کی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں جاننے کے لیے پُرتجسس دکھائی دیتے ہیں۔جیسمین والیا میوزک انڈسٹری میں جانی پہچانی شخصیت ہیں، وہ انڈین نژاد برطانوی گلوکارہ اور ٹی وی پرسنیلٹی ہیں جو برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس میں پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنا کیریئر 2012 میں ریئلٹی ٹی وی ’دی اونلی وے اِز ایسیکس‘ میں ایکسٹرا کی حیثیت سے کیا۔اس کے علاوہ بھی وہ دیگر بین الاقوامی شوز جیسے ڈِنر ڈیٹ، دیسی راسکلز اور دی ایکس فیکٹر میں بھی نظر آئیں۔ جیسمین والیا نے 2014 میں انے اپنا یوٹیوب چینل شروع کیا اور اپنے ہِٹ گانوں جیسے ڈارک ہارس، آل آف می، اور رادر بی جاری کیے۔ اُن کے چینل کے 5 لاکھ 72 ہزار سبسکرائبرز ہیں، اور انہوں نے اولی گرین میوزک، زیک نائٹ اور انٹینس-ٹی جیسے فنکاروں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔انہوں نے 2017 میں زیک نائٹ کے ساتھ اشتراک سے اپنے گانے بوم ڈِگی سے میوزک انڈسٹری میں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔اُن کا گانا بعد میں کارتک آریان کی فلم ’سونُو کی ٹیٹو کی سویٹی‘ میں دکھایا گیا جس نے کافی مقبولیت بھی حاصل کی۔ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا سٹینکووچ نے رواں برس جولائی کو باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ہاردک پانڈیا نے 18 جولائی کو انسٹاگرام پوسٹ پر نتاشا سٹینکووچ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی (فائل فوٹو: ہاردک پانڈیا انسٹاگرام)

ان کی علیحدگی کی خبریں گذشتہ کئی ماہ سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، تاہم ہاردک پانڈیا نے 18 جولائی کو انسٹاگرام پوسٹ پر ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے اہلیہ سے علیحدگی کا اعلان کیا۔سماجی رابطوں کی ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ میں ہارک پانڈیا نے لکھا کہ ’چار سال تک ساتھ رہنے کے بعد نتاشا اور میں نے باہمی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے راستے جدا کر لیں۔‘انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’ہم نے اس رشتے کو نبھانے کی پوری کوشش کی۔‘’ہم یہ سمجھتے ہیں کہ علیحدگی کا یہ فیصلہ ہم دونوں کے حق میں بہترین ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ہمیں قدرت نے اگستیا (بیٹے) سے نوازا ہے، جو ہم دونوں کی زندگیوں کا مرکز رہے گا اور ہم مشترکہ طور پر اس کی دیکھ بھال کریں گے اور ہر اس بات کو یقینی بنائیں گے جو اس کی خوشی کے لیے ہم کر سکتے ہیں۔‘ہاردک نے اپنے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مشکل وقت میں ہم آپ سب سے سپورٹ کرنے اور اس معاملے پر پرائیوسی فراہم کرنے کی مخلصانہ درخواست کرتے ہیں۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.