انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ۔۔ ارشد ندیم کو اب کون سا انعام مل گیا؟

image

پاکستان کی شان دنیا بھر میں بڑھانے والے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی برسات کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور اب ان کو ایک اور انعام سے نواز دیا گیا ہے۔

حال ہی میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور کے سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارک میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، محنت اور لگن سے کام کریں، اللّٰہ صلہ ضرور دے گا، ہم فوکس رہیں تو بڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ سکتے ہیں۔

اس دورے کے موقع پر ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ جس پر ارشد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ ہی انہوں نے اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے بڑی حوصلہ افزائی کی، میں ان کا شکر گزار ہوں۔

انعامی چیک دینے کے بعد ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، ہمارے ملک میں ارشد جیسا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، بس انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.