سرگودھا، موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب گاڑی میں 5افراد کی موت

image

بھیرہ کے قریب موٹروے پر کار میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی پراسرار موت ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا، موٹر وے پولیس کو اطلاع ملی کہ بھلوال کے قریب ایک کار بہت دیر سے کھڑی ہے، موٹر وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ کار کا انجن آن ہے اور اس میں موجود لاہور کا ایک خاندان بے ہوش ہے۔

سانحہ کچہ ماچھکہ، پولیس کی جوابی کارروائی، اہلکاروں پر حملے کا مرکزی ملزم ہلاک

ریسکیو عملے کو طلب کرنے پر معلوم ہوا کہ تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوش ہے، ڈرائیور عمر قاسم کو فوراً اسپتال منتقل کر دیا گیا۔طبی امداد ملنے کے بعد ڈرائیور کی طبیعت سنبھلی تو اس نے بتایا کہ ہم سب ایک خاندان سے ہیں۔

عمرقاسم نے بتایا کہ ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی تو ایک جگہ رک کر جوس اور دیگر اشیاء خریدیں اور دوبارہ سفر کا آغاز کر دیا، کچھ سفر ہی طے کیا ہو گا کہ میری طبیعت بھی خراب ہونے لگی، میں گاڑی سائیڈ پر پارک کی اور اس کے بعد کیا ہوا مجھے کچھ معلوم نہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے پر کار سوارخاندان کی پراسرار موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.