پیرس اولمپکس میں چاندی کا میڈل جیت کر اپنی معصومیت سے مشہور ہونے والی چینی جمانسٹر وطن واپسی کے بعد ریستورانت میں سوپ بیچنے لگیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، چینی صوبے ہنان کے شہر ہینگیانگ کی رہائشی 18 سالہ جماسٹک گرل ژو کن، جنہوں نے حال ہی میں پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی تھی، اب سوپ فروخت کرنے لگیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ، چینی جمناسٹر ژو کن اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا اور سوپ پیش کر رہی ہیں۔
دراصل ژوکن وطن واپس آنے کے بعد دوبارہ اپنے خاندازن کے ریسٹورنٹ میں کام کرنے لگی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ جس سے صارفین جمناسٹر کو سراہتے ہوئے ان سے متاثر بھی ہو رہے ہیں۔