ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25 دہشت گرد ہلاک، 4 جوان شہید

image

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرکےعلاقے تیراہ میں خفیہ اطلاعات پر یہ آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کےدوران فورسز کے4 جوان بھی شہید ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز نے تیراہ میں سات روز سے جاری آپریشن کے دوران خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار سپاہی بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیا جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

20 اگست سے جاری ان جرأت مندانہ اور کامیاب آئی بی اوز کے دوران، سیکیورٹی فورسز نے اب تک 25 خوارج کو کامیابی سے ہلاک کردیا جن میں خوارج کا سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے، کارروائیوں میں 11 خوارج زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشنز کے دوران، چار بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان سیکیورٹی فورسز کے عزم اور دہشت گردی کے خاتمے کے عہد کا ثبوت ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts