وینس فلم فیسٹیول: امل اور کلونی کی ’وولفز‘ کے پریمیئر میں شرکت

image

 انسانی حقوق کی لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلونی اور ان کے شوہر اداکار جارج کلونی نے اپنی نئی فلم ’وولفز‘ کے عالمی پریمیئر میں شرکت کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق وینس فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پریمیئر کے لیے امل کالونی نے اٹلی کی لگژری فیشن کمپنی ’ورساچے‘ کے تیار کردہ پیلے رنگ کے شاندار گاؤن کا انتخاب کیا۔

امل نے ’جودتھ لائبر‘ لگژری کمپنی کے خوبصورت ہینڈ بیگ کے ساتھ لمبی بالیاں پہن رکھی تھیں۔

اٹلی کے شہر وینس کے لیڈو تھیٹر میں گذشتہ رات اتوار کو وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر ہوا جس میں بریڈ پٹ اور جارج کلونی کی فلم ’وولفز‘ کے لیے تقریب میں شریک جوڑے نے تقریباً پانچ منٹ تک سٹیج پر داد وصول کی۔

جان واٹس کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں بریڈ پٹ اور جارج کلونی کو فکسرز کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔

جارج کلونی کے ساتھ ہالی وڈ کے بڑے اداکار بریڈ پٹ کاسٹ میں شامل ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجزایپل اور سونی کے اشتراک سے بننے والی فلم کی کاسٹ میں ایمی ریان، آسٹن ابرامز، پورنا جگناتھن، رچرڈ کائنڈ اور زلاٹکو بورک بھی شامل ہیں۔

فلم ’وولفز‘ 20 ستمبر کو سونی کے ذریعے محدود  سینما ہاؤسز میں ریلیز کی جا رہی ہے جس کے بعد 27 ستمبر کو+ Apple TV پر عالمی پیمانے پر لانچ  کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts