اتنی عمر میں انسان کو کچھ سیکھ لینا چاہیے کہ.. فردوس جمال کے ہمایوں سعید کے خلاف برے الفاظ استعمال کرنے پر نادیہ خان نے کھری کھری سنا دی

image

"سینیئر اداکار فردوس جمال نے ہمایوں سعید کے لیے بہت برے تھے. انہیں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے. پوڈکاسٹس میں اداکاروں کو پھنسایا جاتا ہے. اداکاروں سے سے جان بوجھ کر ایسے سوالات کیے جاتے ہیں کہ وہ کچھ نہ کچھ غلط بول دیتے ہیں"

یہ کہنا ہے معروف میزبان نادیہ خان کا جنھوں نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران فردوس جمال کے ماہرہ اور ہمایوں کے خلاف ہرزہ سرائی پر تبصرہ کیا.

نادیہ خان کا کہنا تھا کہ پہلے ٹی وی شوز میں ایسا نہیں ہوتا تھا لیکن اب میزبان زیادہ ویوز سے پیسے کمانے کے چکر میں اداکاروں یا مہمانوں کو سوالات کرکے پھنسا دیتا ہے۔ ایک دم میزبان سوال کرتا ہے کہ فلاں آرٹسٹ کے بارے میں آپ کیا سوچتے یا کہتے ہیں؟ اس طرح وائرل ہونے والا مواد تخلیق کیا جاتا ہے.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے نادیہ خان نے مزید بتایا کہ ایسے عجیب و غریب سوالات کی وجہ سے انہوں نے ذاتی طور پر ایسے شوز میں جانا بند کردیا ہے اور وہ ایسے شوز میں جانے سے کتراتی ہیں۔ انہیں ہر ماہ 5 سے 6 پوڈکاسٹس میں شرکت کی دعوت ملتی ہے لیکن وہ وہاں نہیں جانا چاہتی، اس میں سے بعض پوڈکاسٹرز ایسے ہیں جو بار بار انہیں آنے کی پیش کش کرتے ہیں۔

فردوس جمال کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے نادیہ کا کہنا تھا کہ "ہمایوں سعید کے بہت سارے مداح ہیں. فردوس جمال کے ایسے الفاظ پر انہیں دکھ پہنچا جب کہ ذاتی طور پر مجھے خود بھی برا لگا کہ انہوں نے دوسرے اداکار کے لیے ایسے الفاظ کہے۔ اتنی عمر میں انسان سیکھ جاتا ہے کہ اسے کس طرح کے الفاظ بولنے چاہیے۔ پوڈکاسٹ پھنسانے کا طریقہ ہیں، اس لیے ایسے پوڈکاسٹس سے ہوشیار رہیں"


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.