ارشد ندیم کے بعد ایک اور ایتھلیٹ نے پاکستان کا نام روشن کردیا۔۔ پیرا اولمپکس مقابلے میں میڈل جیتنے کے ویڈیو مناظر

image

پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برانز میڈل جیت لیا۔

یہ مقابلے فرانس کے شہر پیرس میں جاری پیرالمپکس کے دوران منعقد ہوئے، جہاں حیدر علی نے ڈسکس تھرو ایف 37 ایونٹ میں حصہ لیتے ہوئے 52.54 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ حیدر علی کے پیرالمپکس کیریئر کا چوتھا میڈل ہے۔ یاد رہے کہ وہ اس سے پہلے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل بھی جیت چکے ہیں۔

پیرالمپکس مقابلے میں 4,400 ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں جو کہ 23 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ حیدر علی اس مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ایتھلیٹ ہیں، اور انہوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.