میں نے موسیٰؑ کے بارے میں پڑھا اور ۔۔ یو یو ہنی سنگھ نے اپنا مذہب چھوڑ کے اسلام میں دلچسپی کیوں لی؟

image

بھارتی سنگر یو یو ہنی سنگھ کے گانے نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی کافی پسند کئے جاتے ہیں، نوجوان ان کے پنجانی پاپ گانے بہت شوق سے پکنک اور پارٹیز میں چلا کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

حال ہی میں ہنی سنگھ نے نئے میوزک البم کی بہترین کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے دین اسلام کے بارے میں بات کی۔

ہنی سنگھ کا اپنے مذہب کے حوالے سے کہنا تھا کہ، 12 سال کی عمر میں اسکول میں پیش آنے والے ایک واقعے نے انہیں لا مذہب (ناستک) بنا دیا تھا۔ لیکن پھر جب وہ جوان ہوئے تو انہیں سکھ اور ہندو مذہب کو جاننے کا موقع ملا لیکن پھر بھی وہ دین سے انکاری رہے۔

انہوں نے بتایا کہ، شہرت ملنے سے قبل 2007ء میں جب میں 24 برس کی عمر کا تھا تو کچھ عرصہ موہالی میں رہا جہاں مختلف روحانی شخصیات سے ملاقات ہوئی اور مجھے دینِ اسلام کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔

ہنی سنگھ نے بتایا کہ میں ان مذہنی علماؤں سے طرح طرح کے سوال کرتا تھا جن کا وہ بخوبی جواب دیتے تھے، اور اس دوران موسیٰ علیہ السلام، عیسیٰ علیہ السلام اور آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے متعلق کافی کچھ جاننے کو ملا اور میرا ذہن کھلا۔

مگر جب 2011ء میں شہرت ملی تو خدا کا شکر ادا کرنے کے بجائے شیطانی طاقتوں میں الجھ کر رہ گیا۔ پھر جب میں بیمار ہوا تو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور میں ایک بار پھر مذہب کی جانب واپس آیا ہوں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.