ننھی راہا نے ماں کے بجائے کس کو پکارا؟ دل چھو لینے والی ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ کے مشہور خاندان کپورز کی ننھی پری، راہا کپور، کی پہلی مرتبہ گفتگو کرتے ہوئے ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 14 اپریل 2022 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی تھی، اور اس جوڑی نے 2 نومبر 2022 کو اپنی بیٹی راہا کا دنیا میں استقبال کیا۔ مداحوں کو 25 دسمبر 2023 کو پہلی مرتبہ ننھی راہا کی جھلک دیکھنے کو ملی۔

بالی ووڈ کے اسٹار کڈز میں راہا کپور نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے، اور اب وہ سب سے کم عمر امیر ترین بالی ووڈ بچوں کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔ رنبیر کپور نے اپنی بیٹی سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے اپنی گردن پر "راہا" کا نام کا ٹیٹو بنوایا، جس نے مداحوں کو مزید متاثر کیا۔

راہا کی پہلی جھلک کے بعد سے، ہر بار ان کا کسی تقریب میں دکھائی دینا، کیمرے کی جانب مسکراہٹیں اور مختلف انداز بنانا، سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

حال ہی میں راہا اپنے والدین کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر دکھائی دیں، جہاں ان کا خوشگوار موڈ دیکھنے لائق تھا۔ پاپارازی نے اس یادگار لمحے کو اپنے کیمروں میں قید کر لیا، اور ایک ایسا لمحہ بھی سامنے آیا جو مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گیا۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اپنی بیٹی راہا کو گود میں لیے کھڑی ہیں، اور سیکیورٹی کلیئرنس کے دوران اچانک سینئر اداکارہ نیتو کپور وہاں پہنچ جاتی ہیں۔ نیتو کپور کو دیکھتے ہی عالیہ کی خوشی دیدنی تھی، لیکن سارا شو راہا نے چُرا لیا۔

ننھی راہا نے اپنی دادی کو دیکھتے ہی بے حد خوشی کا اظہار کیا اور پیار بھری آواز میں "دادی" کہہ کر پکارا۔ راہا کی معصومانہ باتیں اور تالیاں بجانے کا انداز، سوشل میڈیا صارفین کے دلوں میں گھر کر گیا ہے۔

یہ 'کیوٹ دادی اور پوتی' کا لمحہ سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور مداح راہا کی میٹھی آواز کے بھی دیوانے ہو چکے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.