جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی پاکستان کو 10 رنز سے شکست

image

پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پاکستان کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے 133 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی 5 وکٹیں 47 رنز پر گر گئی تھیں جس کے بعد عالیہ ریاض اور کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دونوں ٹیم کو ہدف کے قریب لیجانے کے باوجود میچ نہ جتواسکیں، عالیہ ریاض 52 اور فاطمہ ثنا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

قبل ازیں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، جنوبی افریقا نے مقررہ 20 اوورز میں تزمین برٹس کی 56 رنز کی اننگز کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے باقی دونوں میچز بھی ملتان میں 18 اور 20 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان پلیئنگ الیون:

گل فیروزہ، سدرہ امین، ندا ڈار، منیبہ علی، عالیہ ریاض، صدف، فاطمہ ثنا، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، طوبیٰ حسن

جنوبی افریقا اسکواڈ:

لورا وولوارڈ، تزمین برٹس، اینیک بوش، ماریزان کپ، چلو ٹریون، اینری ڈیرکسن، سن لوس، سینالو جفتا، سیشنی نائیڈو، آیا بونگا کھاکا، تمی سکھونے


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.