ٹک ٹاک میں نئے فیچر کا اضافہ، صارفین کی بڑی مشکل آسان

image

ٹک ٹاک میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کی کمی صارفین بہت زیادہ محسوس کرتے تھے۔

ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں کسی ویڈیو کو ڈیلیٹ کیے بغیر اسے ایڈٹ کرسکیں گے۔ ایک رپورٹ میں اس فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیلیٹ اینڈ ری ایڈٹ ایسے صارفین کے لیے بہت کارآمد فیچر ہوگا جو براہ راست ٹک ٹاک میں ویڈیوز بنانے اور ایڈٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اس فیچر سے صارفین کو پہلے سے اپ لوڈ ویڈیوز کو ایڈٹ کرنے کا موقع ملے گا اور انہیں ویڈیوز کو ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی جبکہ صارفین کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مبنی ویڈیوز کو ایڈٹ کرسکیں گے۔

آسان الفاظ میں کسی اپ لوڈ ویڈیو کو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے اسے سلیکٹ کرکے ڈرافٹ میں منتقل کریں اور پھر اسے ایڈٹ کرکے دوبارہ پوسٹ کردیں۔

صارفین اپنی ان ویڈیوز کو بھی بہتر بنا سکیں گے جو پوسٹ ہونے کے بعد مطلوبہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.