600 کروڑ کی جائیداد ٹھکرا دی۔۔ پریتی زنٹا نے وراثت میں ملنے والی جائیداد لینے سے انکار کیوں کر دیا تھا؟

image

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا سے متعلق بھارتی میڈیا نے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وراثت میں ملنے والی 600 کروڑ کی جائیداد سے انکار کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ممتاز تجربہ کار فلم ساز کمال امروہی کے بیٹے فلمساز شاندار امروہی مبینہ طور پر اپنی تمام آبائی جائیداد پریتی زنٹا کےلیے چھوڑنا چاہتے تھے۔

سالوں پہلے یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ شاندار امروہی کی جانب سے ریتی زنٹا کو کروڑوں روپے مالیت کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق، شاندار امروہی پریتی زنٹا کو اپنی بیٹی جیسا سمجھتے تھے اور اسی لیئے وہ اپنی تمام جائیداد ان کے نام کرنا چاہتے تھے، لیکن اداکارہ نے ان خبروں کی ترید کر دی تھی۔

پریتی کا کہنا تھا کہ، میرے باپ کی جگہ کی کوئی نہیں لے سکتا اور نہ ہی میرے حالات اتنے برے ہیں کہ مجھے کسی کے پیسوں کی ضرورت ہو۔ یہ محض افواہیں ہیں جن پر دھیان نہیں دینا چاہیئے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.