اپنی شادی پر کتنا خرچہ کیا تھا؟ لاکھوں کمانے والی ندا یاسر نے شادی پر ہونے والے اخراجات کے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

image

"مجھے مارننگ شو کی میزبانی کرتے ہوئے 15 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ایک وقت تھا جب شائقین شادیوں کے موضوع پر مواد دیکھنے میں دلچسپی رکھتے تھے، لیکن اب یہ ٹرینڈ کافی بدل چکا ہے۔"

یہ کہنا ہے مشہور ٹی وی میزبان ندا یاسر کا جنھوں نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں اپنی شادی کے اخراجات کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق شیئر کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی میں صرف تین ایونٹس منعقد کیے گئے تھے، جو بہت شاندار اور دلکش انداز میں کیے گئے تھے۔

میزبانی کے زریعے لاکھوں کمانے والی ندا یاسر نے اپنی شادی کی یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ "میری شادی بہت پرتعیش تھی، جس میں ایک ہی دن میلاد اور مہندی کی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ اس کے بعد مہندی اور بارات کی تقریبات بھی بڑی دھوم دھام سے منائی گئیں۔"

ندا نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنی شادی کو 22 سال گزر چکے ہیں اور اس وقت تقریباً 10 لاکھ روپے کا خرچ آیا تھا، جبکہ ولیمے کی تمام ذمہ داری یاسر نواز نے اٹھائی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.