صباء فیصل ایک بار پھر دادی بن گئیں۔۔ پوتا ہوا یا پوتی اور کیا نام رکھا؟ دیکھیں خوبصورت ویڈیو

image

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا فیصل کے گھر خوشیوں کی بہار آگئی ہے، ان کے ہاں تیسرے پوتے کی ولادت ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جذبات سے بھرپور ویڈیو کے ذریعے کیا۔

پوتے کی پیدائش کا اعلان اور خوشگوار یادیں

صبا فیصل نے اس موقع پر اپنی چھوٹی بہو ڈاکٹر نیشا طلعت ارسلان کی گود بھرائی کی تقریب کی ویڈیو کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔ ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے ننھے پوتے کی دو خوبصورت تصاویر کو خاص انداز میں شامل کیا ہے، جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں تمام تر تفصیلات دی ہیں۔

'ہم تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے!'

اداکارہ نے لکھا، "آج اللہ کے فضل سے میں اور فیصل تیسرے پوتے کے دادا دادی بن گئے ہیں۔" انہوں نے پوتے کا نام محمد حذیفہ ارسلان بتایا اور تمام چاہنے والوں سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی۔

مداحوں اور فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کا تانتا

پوتے کی پیدائش کا اعلان ہوتے ہی صبا فیصل کے مداح اور ساتھی فنکار مبارکباد دینے اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجنے لگے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی گود بھرائی کی تصاویر نے بھی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

صبا فیصل، ارسلان، نیشا، اور محمد حذیفہ ارسلان کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے!


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.