ایکس کا بلاک فیچر مکمل طور پر تبدیل

image

ایکس (ٹوئٹر) پر اگر آپ کسی فرد سے تنگ آکر اسے بلاک کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ ایسا کرنے سے اب کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

درحقیقت ایکس کا بلاک فیچر زیادہ کارآمد نہیں رہے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نےبتایا کہ بلاک فیچر میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔

ان تبدیلیوں کے بعد ایکس پر کی جانے والی آپ کی پبلک پوسٹس کو تمام افراد دیکھ سکیں گے، یہاں تک کہ وہ صارفین بھی جن کو آپ نے بلاک کیا ہوا ہوگا۔

ایلون مسک نے اس کی تصدیق ایک صارف کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاک فیچر اب اکاؤنٹ کو آپ سے رابطہ کرنے سے ضرور روک دے گا مگر پبلک پوسٹس دیکھنے سے روک نہیں سکے گا۔

ابھی اگر ایکس پر آپ کو کوئی بلاک کردے اور پھر آپ اس فرد کی پروفائل دیکھنے کی کوشش کریں تو یو آر بلاکڈ لکھا نظر آتا ہے۔

آپ اس فرد کے اکاؤنٹ کے فالوورز، ریپلائیز یا دیگر تفصیلات بھی نہیں دیکھ سکتے، مگر اب اس صارف کی پبلک پوسٹس دیکھ سکیں گے۔

خیال رہے کہ ایلون مسک بلاک فیچر کے سخت مخالف ہیں اور اگست 2023 میں انہوں نے عندیہ دیا تھا کہ بلاک کا آپشن ختم کیا جا سکتا ہے۔

یہ فیچر ایکس پر بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے مگر کمپنی کے مطابق ہمارا مقصد صارفین کو زیادہ کنٹرول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پوسٹس تک عوامی رسائی کو برقرار رکھنا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے یہ نئی تبدیلی اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ بلاک ہونے والے صارفین کسی دوسرے اکاؤنٹ یا لاگ آؤٹ ہوکر بھی پوسٹس کو دیکھ سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.