شوہر 10 سال چھوٹے ہیں اور۔۔ شادی کے 8 برس بعد ارمیلا نے اچانک طلاق کا فیصلہ کیوں کیا؟ بھارتی میڈیا نے وجوہات بتا دیں

image

90 کی دہائی کی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے شوہر محسن اختر میر سے طلاق کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے اپنے شوہر محسن اختر میر سے علیحدگی کے لیے عدالت میں کیس فائل کیا ہے۔ دونوں کی شادی آٹھ سال پہلے ہوئی تھی۔

اگرچہ دونوں کی علیحدگی کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں، لیکن یہ بات سامنے آئی ہے کہ 50 سالہ ارمیلا نے محسن اختر سے طلاق لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور عدالت میں درخواست بھی جمع کروا دی ہے۔ بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق طلاق کا فیصلہ باہمی نہیں ہے البتہ دونوں کی عمروں کا فرق علیحدگی کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ محسن اور ان کا خاندان ارمیلا کو جائیداد بیچ کر کاروبار میں پیسے لگانے کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے جبکہ ارمیلا پر تشدد بھی کیا جاتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی 4 فروری 2016 کو ہوئی تھی، اور اس بین المذاہب رشتے نے کافی لوگوں کو حیران کر دیا تھا۔ خاص طور پر اس بات پر بھی کافی بحث ہوئی تھی کہ محسن، ارمیلا سے دس سال چھوٹے ہیں۔

ارمیلا کی زندگی ہمیشہ لوگوں کے سامنے رہی ہے، لیکن محسن اختر کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ محسن ایک بزنس مین اور ماڈل ہیں۔ ان دونوں کی پہلی ملاقات 2014 میں ڈیزائنر منیش ملہوترا کی بھتیجی کی شادی کے دوران ہوئی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.