وہ کپور ہیں تو ہم شیخ ہیں۔۔ بیٹی مومل کے بعد جاوید شیخ بھی شیخیاں بگھارنےلگے! دیکھیں

image

"میرا خاندان 'کپور' نہیں، 'شیخ' ہے۔"

پاکستانی سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارتی کپور خاندان سے تشبیہ دینے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کا خاندان کپور نہیں بلکہ 'شیخ' خاندان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کپور خاندان کا شوبز میں بڑا نام ہے تو پاکستان میں ہمارا 'شیخ' خاندان بھی کسی سے کم نہیں۔

حال ہی میں سما ٹی وی کے ایک پروگرام میں جاوید شیخ سے سوال کیا گیا کہ کچھ عرصہ پہلے ان کی بیٹی مومل شیخ نے اپنے خاندان کا موازنہ کپور خاندان سے کیا تھا۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ مومل نے خود سے کبھی یہ بات نہیں کی، البتہ جب ان کے خاندان کو کپور خاندان سے ملایا گیا تو انہوں نے اتفاق ضرور کیا۔

جاوید شیخ نے مزید کہا کہ ان کے خاندان کے 9 سے 10 افراد شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں، اور اگر بھارت میں کپور خاندان ہے تو پاکستان میں 'شیخ' خاندان اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے بچے، بہروز سبزواری اور ان کا خاندان بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے بھائی سلیم شیخ اور ان کی بیٹی بھی شوبز میں فعال ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کے بچوں مومل اور شہزاد پر ہمیشہ دباؤ رہا ہے کیونکہ ان کے والد بھی مشہور اداکار ہیں۔ لوگوں کی توقعات ہمیشہ زیادہ رہی ہیں کہ ان کے بچے بھی بہترین اداکاری کریں۔

جاوید شیخ نے اپنے بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کردار اور شخصیت کے بارے میں شوبز انڈسٹری کے لوگ بھی مثبت رائے رکھتے ہیں۔ نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ان کی شخصیت بھی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب انہیں بتایا جاتا ہے کہ ان کے بچوں کا کردار اور رویہ اچھا ہے، تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔ جاوید شیخ نے مزید کہا کہ چونکہ ان کا کبھی کوئی تنازعہ نہیں رہا اور وہ ہمیشہ دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں، اسی طرح ان کے بچے بھی اسی اخلاقی معیار پر پورا اترتے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.