آج کل جس کے پاس بھی پیسہ آجائے وہ بزنس کرنے کا سوچنے لگتا ہے، لیکن کہتے ہیں ناں بزنس کے لیئے تیز دماغ کے ساتھ قسمت بہت ضروری ہے، یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
ایسا ہی کچھ بالی ووڈ میں بھی ہے جہاں مشہور اداکار خود تو بے حساب کما ہی رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ ان کی بیویاں بھی بزنس کر کے اچھی خاصی آمدن سے اپنے اثاثوں کی مالیت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ آئیے کچھ کے بارے میں آُپ کوبتاتے ہیں۔
سنیل شیٹی:
سنیل شیٹی کی اہلیہ منا شیٹی ایک مشہور بھارتی ڈیزائنر برانڈ "منا اور ایشا" کی مالکن ہیں۔ ساتھ ہی فیشن اور ریئل اسٹیٹ ایجنسی میں بھی پیسہ لگایا ہوا ہے، اسکے علاوہ وہ فلاحی ادارے "دی چلڈرن آج انڈیا" کا بھی حصہ ہیں۔
شاہ رخ خان:
شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان بھی ایک کامیاب بزنس خاتون ہیں وہ انٹیریئر ڈیزائنر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ وہ اب تک کئی معروف شخصیات کے گھر، دفاتر اور ریستوران ڈیزائن کرچکی ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا بزنس آگے بڑھا رہی ہیں۔
ورون دھون:
ورون دھون نے فلم انڈسٹری کے باہر شادی کی اور ان کی اہلیہ نتاشا دلال خود بھی زیادہ لائم لائٹ میں نہیں آتی ہیں۔ فیشن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نیویارک سے ڈگری حاصل کرنے والی نتاشا فیشن ڈیزائنر ہیں، اور اپنے نام سے ہی اپنا ایک برانڈ چلا رہی ہیں، جہاں کے برائیڈل سوٹ بہت مشہور ہیں۔
جتیندر:
لیجنڈری اداکار جتیندر کی بیوی شوبھا کپور کسی تعرف کی محتاج نہیں کیونکہ انہوں نے اپنی بیٹی ایکتا کپور کے ساتھ مل کر اپنے پروڈکشن ہاؤسز "بالاجی ٹیلی فلمز" کے بینر تلے کافی سپر ہٹ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دی ہیں۔ ان کے پروڈکشن ہاؤس نے بھارت کی انٹرٹینٹمنٹ انڈسٹری کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے
سنجے دت:
سنجے دت کی بیوی منیاتا دت بھی ایک کامیاب کاروباری خاتون ہیں اور ساتھ ہی اپنے شوہر کا پروڈکشن ہاؤس بھی سنبھال رہی ہیں۔
اسکے علاوہ بابی دیول، اکشے کمار، ایوشمان کھرانہ اور سنجے کپور کی بیگمات بھی شوہر کے شانہ بہ شانہ اپنا خود کا بزنس چلا رہی ہیں۔