واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کردی

image

حالیہ مہینوں کے دوران میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) کو مختلف ایپس جیسے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا حصہ بنایا گیا۔

میٹا اے آئی نامی اسسٹنٹ سے آپ سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں اور تصاویر بنوا سکتے ہیں۔ اب کمپنی کی جانب سے اس اے آئی اسسٹنٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

صارفین اب وائس کمانڈ کے ذریعے بھی میٹا اے آئی کو استعمال کرسکیں گے۔ میٹا کنکٹ کانفرنس کے ذریعے کمپنی نے بتایا کہ مختلف معروف شخصیات جیسے جان سینا کی آواز کی نقل کرتے ہوئے یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ سے چیٹ کرے گا۔

وائس چیٹ سپورٹ کے ساتھ ایک نیا امیج فیچر بھی واٹس ایپ اور انسٹاگرام کا حصہ بن رہا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر میں میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر کو ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں گے۔

اسی طرح میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر سے چیزوں کو ہٹا یا ایڈ کرسکیں گے۔ ان سب کے لیے تحریری ہدایات دینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وائس کمانڈ سے ایسا ممکن ہو جائے گا۔

نئے فیچرز کے لیے کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی کو لاما 3.2 ماڈل سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ میٹا اے آئی میں یہ نئی تبدیلیاں آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.