شہریوں کیلئے خوشخبری، سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں بڑی کمی

image

سولر پینلز کی نچلی پرواز ختم نہ ہوئی، سولر پینلز کی فی واٹ قیمت مزید کم ہو کر 28 روپے کی نئی نچلی سطح پر آگئی۔

کراچی میں سولر پینلز نمائش میں اسٹالز زائد ہیں جبکہ خریداروں کا بھی رش ہے، کیوں کہ سولر پینلز کی قیمت مختلف وجوہات کے سبب محض ایک سال میں فی واٹ 28 روپے تک گر گئی ہے، لوکل سپلائرز مزید قیمت گرنے کی تاک میں ہیں۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز امپورٹ ہوئے۔ یعنی دنیا کے سب سے بڑے تھری گورجز ڈیم کی 22 ہزار میگاواٹ بجلی کے مقابلے 30 سے 35 فیصد بجلی۔

اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ لگانے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا۔

اگر ٹیئر ون سولر پینلز کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خیال رکھیں تو سولر بجلی کا نظام زیادہ عرصے تک چل سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.