پاکستان اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے کیریئر ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

image

 

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یہ عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

شارلٹس ول اوپن چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28،750 ڈالرز تھی اور یہ پی ایس اے ورلڈ ٹور کوپر ایونٹ تھا۔

اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ یہ فتح عاصم خان کے کیریئر کے لیے سنگ میل ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.