حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ سے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

image

مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز پر ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے وضاحت دے دی ہے۔

حکیم شہزاد نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں اور طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ ان کی بیوی ہیں اور رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آزاد خیال شخص ہیں اور دانیہ شاہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا خواجہ سرا اور دانیہ کا کیمرہ مین ہے، جسے انہوں نے خود بطور ملازم رکھا ہے۔

شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دانیہ کو 20 ایکٹر زمین، دو کروڑ کی گاڑی، سونا اور 15 شوٹر دیے ہیں، اور وہ دانیہ کے کسی بھی کام پر اعتراض نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر دانیہ کی وائرل ویڈیوز پر طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے لوگ منفی سوچ کے حامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.