کرینہ کپور کی پاک فوج کے لوگو کے ساتھ وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

image

بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کرینہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کے عقب میں موجود دروازے پر پاک فوج کا تلوار اور چاند پر مبنی لوگو لگا ہوا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کی تصویر 14 ستمبر 2024 کو میتھیو ڈی کوسٹا نامی ایک فیس بک صارف کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ہریانہ میں واقع کرینہ کپور کے پٹودی ہاؤس کے دروازے پر لگی پٹی پر پاک فوج کا نشان کندہ ہے۔

یہ تصویر تین ہفتہ قبل 3 ستمبر 2024 کو ان کی حالیہ فلم بکنگھم مرڈرز کی تشہیر کے دوران فوٹو شوٹ کرتے وقت لی گئی۔ تصویر اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر بھی اپ لوڈ کی تھی۔

پھر 17 ستمبر کو ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے یہی تصویر اسی دعوے کے ساتھ پوسٹ کی۔

دونوں صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے اپنا حالیہ فوٹو شوٹ پٹودی ہاؤس میں کروایا، جو سیف علی خان کی آبائی رہائش گاہ ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

تاہم جب تصاویر کا بغور جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ یہ تصویر اداکارہ کی ممبئی میں واقعع رہائش گاہ پر ان کی نئی فلم دی بکنگھم مرڈرز کے ٹریلر لانچنگ کے موقع پر لی گئی تھی۔ پہلا دعویٰ جو جھوٹ ثابت ہوا۔

وہیں بھارتی فنکارہ کرینہ کپور کے گھر کے دروازے پر لگے لوگو اور پاک افواج کے لوگو کا موازنہ کیا گیا تو اس کا سچ بھی سامنے آگیا۔

اہم فرق اس بات میں ہے کہ دونوں تصویروں میں ہلال اور ستارے کی پوزیشن کی سمت علیحدہ ہے۔ جسے نیچے تصویری کولاج میں دیکھا جا سکتا ہے

نتیجہاس سب معاملے کے بعد نتیجہ یہ نکلا کہ کرینہ کپور کی حالیہ تصویر میں نظر آنے والا نشان پاکستانی فوج کا نہیں ہے۔ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے، جبکہ دروازے پر موجود نشان پٹودی شاہی خاندان کی نشاندہی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.