سابق کرکٹر نے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

image

قومی ٹیم کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر اعظم کو ٹیم سے باہر نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بدترین کارکردگی کے بعد بابراعظم کو ان کے مداحوں اور سابق کرکٹر کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

ایک انٹرنیشنل کرکٹ ٹاک شو کی 100 ویں قسط کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس نے بابراعظم کی کارکردگی پربات کی اور کہا ’بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کردینا چاہیے‘ ۔

ایشین بریڈمین کہلائے جانے والے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا کہ ’اگر بابر رنز نہیں بناپارہے کیوں کہ وہ ہمارے اہم بیٹسمین ہیں، اگر وہ آؤٹ آف فارم ہیں انہیں ٹیم سے بھی باہر نکال دینا چاہیے‘۔

دوسری جانب سابق کرکٹر ظہیر عباس نے بابر کی حالیہ پرفارمنس دیکھ کر ان کابھارتی کرکٹر ویرات سے موازنہ بے بنیاد قرار دیا۔

ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ’ویرات اور بابر کا موازنہ بے معنی ہے، ویرات ہر میچ میں رنز کرتے ہیں جب کہ بابر ہر میچ میں رنز نہیں کرتے تو آپ دونوں کا موازنہ کیسے کرسکتے ہیں‘؟

واضح رہے کہ ظہیر عباس کے بابر سے متعلق ریمارکس ان کے حال ہی میں بنگلادیش کے خلاف دی گئی خراب کارکردگی پر سامنے آئے ہیں، بابر نے بنگلادیش کے خلاف اپنی4 اننگز میں صفر، 22، 11 اور 31رنز بنائے تھے، اس سیریز میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

خراب کارکردگی کے باعث بابر اعظم کئی سالوں میں پہلی دفعہ ٹاپ10 بیٹرز کی رینکنگ سے بھی باہر ہوئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.