بچے والدین کو دوسری شادی نہیں کرنے دیتے جو کہ غلط ہے۔۔ جویریہ عباسی کی دوسری شادی کے بعد زندگی کیسے گزر رہی ہے؟

image

"اکثر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اگر والدین میں سے کسی ایک کا انتقال ہوجائے تو جب وہ دوبارہ شادی کرنا چاہیں، تو بچے فوراً کہہ دیتے ہیں کہ یہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بات بچوں کو سمجھنی چاہیے کہ ان کے والدین بھی انسان ہیں، ان کی اپنی ضرورتیں ہیں اور انہیں ذہنی سکون کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ انہیں بھی اپنی زندگی میں کچھ کرنے کا حق ہے۔ یہ نہیں کہ اگر والدین شادی کر لیں تو بچے دل میں رنجش رکھیں کہ ایسا کیوں ہوا۔ یہ انتہائی غلط سوچ ہے۔"

"سب بچے شادی کر کے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں، اور بیچاری ماں اکیلی رہ جاتی ہے کیونکہ اس کے شوہر کا انتقال کب کا ہو چکا ہوتا ہے۔ میرے نزدیک یہ بہت افسوسناک ہے کہ والدین کی خوشیوں کو اہمیت نہیں دی جاتی، جبکہ دین اور قانون نے بھی انہیں دوبارہ شادی کی اجازت دی ہے۔"

اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنی دوسری شادی کے حوالے سے نہ صرف ذاتی تجربات شیئر کیے، بلکہ والدین کی دوسری شادی پر بچوں کے ردعمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جویریہ عباسی، جن کی دوسری شادی رواں برس 15 مارچ کو عدیل حیدر سے ہوئی، نے ایک انٹرویو میں والدین کی دوبارہ شادی پر بچوں کے ناراض ہونے کے رویے پر کھل کر بات کی۔ جویریہ نے کہا کہ جب والدین میں سے کسی کا انتقال ہو جاتا ہے اور بچ جانے والا ساتھی دوبارہ شادی کا ارادہ ظاہر کرتا ہے، تو بچے عام طور پر اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، یہ ایک افسوسناک رویہ ہے، کیونکہ والدین بھی انسان ہیں اور انہیں ذہنی سکون اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حق ہے۔

جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ بچے اکثر یہ نہیں سمجھتے کہ جب وہ اپنی زندگیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں، تو ان کی مائیں تنہائی کا شکار ہو جاتی ہیں، خصوصاً جب ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا ہوتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق، یہ ایک ناانصافی ہے کہ والدین کو دوبارہ خوش رہنے کا موقع نہ دیا جائے، جبکہ قرآن اور قانون نے اس کی اجازت دی ہوئی ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان رواں برس مئی میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان کی پہلی شادی 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، لیکن 2009 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کی ایک بیٹی، عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی گزشتہ سال ہوئی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.